اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی سوراب میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب خان نے بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ہدایت اللہ بلوچ بلیدی شہید ہو گئے۔
عمر ایوب خان نے شہید اے ڈی سی ہدایت اللہ بلیدی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بہادری اور قومی خدمت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا "اے ڈی سی ہدایت اللہ بلیدی نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا اور اپنے عوام اور ملک کا دفاع کیا۔"
عمران خان حکومت سے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے، بیرسٹرسیف
اپوزیشن لیڈر نے سوراب میں اے ڈی سی کی سرکاری رہائش گاہ پر حملے اور دہشت گردوں کی جانب سے عمارتوں کو آگ لگانے کے واقعے کو انتہائی سفاکانہ اور بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا۔
انہوں نے کہا "دہشت گرد جو بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے۔ یہ عناصر صرف بلوچستان ہی کے نہیں، بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں۔"
عمر ایوب خان نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو سراہا، جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا"پوری قوم اپنی افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سلام پیش کرتی ہے۔"
ترکیہ میں جہاز رکنے سے پہلے سیٹ بیلٹ کھولنے پر مسافروں کو کتنا جرمانہ ہوگا؟
اپوزیشن لیڈر نے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی دہشت گردی کی کارروائیاں بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہیں، خاص طور پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر اس میں ملوث ہیں۔ بلوچ علاقوں کو نشانہ بنانا اور معصوم شہریوں، بالخصوص خواتین و بچوں پر حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان دہشت گردوں کا بلوچ روایات یا اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔
عمر ایوب خان نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ تمام ریاست مخالف عناصر کو کچلا جائے اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عمر ایوب خان نے انہوں نے کہا
پڑھیں:
قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔