اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی ایلچی کا کہنا تھا کہ یہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم آئندہ دنوں میں 60 روزہ جنگبندی کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے نمائندہ برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لئے واشنگٹن نے ایک روڈمیپ پیش کیا۔ جس کا حماس نے غیر قابل قبول جواب دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اسٹیو ویٹکاف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سیز فائر کے لئے حماس کا جواب مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ اس سے صرف پرانی صورت حال ہی برقرار رہے گی۔ حماس کو اس مجوزہ فریم ورک کو قبول کرنا چاہیے جو ہم نے قریبی مذاکرات کی بنیاد کے طور پر پیش کیا اور جسے ہم اس ہفتے فوری طور پر شروع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم آئندہ دنوں میں 60 روزہ جنگ بندی کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب حماس نے ایک جاری بیان کے ذریعے اعلان کیا کہ ہم نے داخلی مشاورت کے بعد، امریکی ایلچی "اسٹیو ویٹکاف" کی جانب سے جنگ بندی کے لئے پیش کردہ تجاویز کا جواب، رسمی طور پر ثالثین کو ارسال کر دیا۔ حماس نے کہا کہ اُن کا یہ قدم غزہ کی پٹی میں کشیدگی میں کمی، جنگ کے خاتمے اور بھیانک جنگی تباہی کے تناظر میں انجام دیا گیا۔ حماس نے مزید کہا کہ پیش کردہ تجاویز کے تحت 10 زندہ اور 18 مردہ صیہونی قیدیوں کو تحویل میں دینے کے لئے تیار ہیں۔ جس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی ایک تعداد رہائی حاصل کرے گی۔ حماس کے اس جاری بیان کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات جاری ہیں اور حتمی معاہدہ طے پا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ کے لئے نے ایک

پڑھیں:

کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج

 ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سنجھورو: مسیحی نوجوان نے دوسری مرتبہ اسلام قبول کرلیا
  •  پاکستان کے خلاف کسی کی بھی ہرزہ سرائی اور سازش برداشت اور قابل قبول نہیں، سینیٹر عبدالکریم 
  • پنشن کٹوتی کے خلاف ریونیو سندھ ایمپلائز کی جدوجہد قابل تحسین ہے
  • غلط بیانی قابل قبول نہیں، پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  • ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
  • جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں ،ایران
  • ہم چاند پر 6 بار جاچکے ہیں، ناسا کا کارڈیشین کو جواب
  • پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج
  • غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر