3 روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ہے، تین روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور میں تھسیز ڈسپلے کا افتتاح کرنے کے بعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد مضبوط اورتواناپاکستان کا تاثر ابھرا ہے، معاشی محاذ پربھی آپریشن بنیان مرصوص جیسی کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری رکنے سے بھی معیشت بہتر ہوگی، ٹیکس چوری روکنے کے لئے ڈیجٹلائزیشن پراسس شروع کیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب ضروری ہے کہ ہم اپنی فوج کو وسائل مہیا کریں،گزشتہ دور میں ہم کشکول لے کر گھومتے تھے،پاکستان اب قابل عزت مقام پرکھڑا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز سے لیس کرنا ہے، اسے مرغی اور انڈے بیچنا نہیں سکھائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹیکس وصولی میں اضافہ ضروری ہے۔
عیدالاضحیٰ پر عارضی نصب جھولوں پر پابندی عائد
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔