عمر ایوب کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس سابق ایم این اے بابر نواز نے اسپیکر ایاز صادق کو بھجوایا تھا۔
عمر ایوب پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے گوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے۔
ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری کے ویزے اور اس کی منفعت و خسارے کا اندراج نہیں کیا گیا، ایک کمپنی کے حصص اور منافع کو ظاہر نہیں کیا گیا، وہ آئین کی دفعہ 63 اے کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں رہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن عمر ایوب
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی، توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔