وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں ڈرینز کی بحالی، انتظامات و اصلاحات کا جامع فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں ڈرینزکی بحالی، مینجمنٹ و اصلاحات کا جامع فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ محکمہ تحفظ ماحول اورضلعی انتظامیہ کو پنجاب ڈرین ایکٹ اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ پر قانونی عملدرآمد کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب کے ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی، ماحولیاتی تحفظ کے تحت "پولیوٹرز پے" اصول کے تحت آلودگی پھیلانے والے اداروں سے نقصانات کا ازالہ وصول کیا جائے گا۔
ہڈیارہ ڈرین سمیت پنجاب کے تمام ڈرینز میں صنعتی و میونسپل فضلہ ڈالنے پربھی مکمل پابندی عائد ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈرینز بحالی و مینجمنٹ کمیٹی نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پہلے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، ہڈیارہ ڈرین بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
محکمہ ماحولیات کو ہڈیارہ کے اطراف سخت کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا، واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے والی اور کیمیاٸی فضلات ہڈیارہ ڈرین میں ڈالنے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاٶن کیاجاٸے گا۔
محکمہ صحت سے ہڈیارہ کے اردگرد صحت عامہ پر رپورٹ اور پلان طلب کرلیا گیا، واسا، صنعت و آبپاشی سمیت تمام اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
صوبے بھر کے ڈرینیج نظام کا مکمل سروے، خامیوں کی نشاندہی اور حل پیش کیا جائے گا، ڈرینیج سسٹم کی مرمت و اپ گریڈیشن کے لیے جامع منصوبہ بندی کی منظوری دی گئی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ماحولیاتی و صحت عامہ کا تحفظ حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، ترجیحی ماحولیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر دیے گئے۔
حکومت سے مکمل تعاون کرتے ہوئے انڈسٹریز کو پولیٹرز پے پر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے، تمام صنعتوں کو ماحولیاتی تحفظ میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہے، انڈسٹری کو اجتماعی طور پر پولیوشن ریڈکشن کی قومی مہم میں شامل ہونا ہوگا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اور انڈسٹریز کا اشتراک ہی صاف ستھرا اور محفوظ ماحول یقینی بنائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں۔
لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس فورس کی وجہ سے پنجاب میں منشیات کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر اسکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے اس لعنت کا خاتمہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، مہنگائی کے کنٹرول کے لیے اسپیشل فورس ٹیرا بنائی ہے، جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے سی سی ڈی بنائی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ اسی جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں اتریں گے، امید کرتی ہوں کہ انشاء اللّٰہ پوری ہمت اور جذبے سے آپ اپنی ذمے داریاں ادا کریں گے، اب صرف پنجاب کے مسائل کا حل ہوگا کوئی مصلحت نہیں ہوگی، پنجاب کے شہروں، ڈویژنز اور گلیوں میں عوام میں جو زہر گھولا جارہا ہے آپ اسے نکالیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ میں بہادر شخص کو بے حد پسند اور بہادر کی عزت کرتی ہوں، جب آپ بہادری سے اپنے فرائض ادا کریں گے تو اللّٰہ آپ کا ہمیشہ ساتھ دے گا، یہ وردی بہت خوبصورت ہے، یہ ایک عزم ہے کہ آپ ہر برائی ہر لعنت کا خاتمہ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے آنے والی نسلوں کو تباہی سے بچانا ہے، اللّٰہ تعالیٰ پوری فورس کو یہ توفیق دے کہ وہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کر سکیں۔