علامہ ساجد نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
وفد میں مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ رمضان توقیر، علامہ سید سبطین سبزواری، معظم بلوچ، سید مصور نقوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری، صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا عامر عباس ہمدانی، صوبائی صدر خیبرپختونخوا وسیم اظہر ترابی اور دیگر شامل تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
علامہ ساجد نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
علامہ ساجد نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
علامہ ساجد نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
علامہ ساجد نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
علامہ ساجد نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
علامہ ساجد نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
علامہ ساجد نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
علامہ ساجد نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
علامہ ساجد نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے تنظیمی وفود نے ملاقاتیں کیں، جن میں ملی اور تنظیمی امور سمیت آمد محرم الحرام 1447ھ، زائرین کے مسائل سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ وفد میں مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ رمضان توقیر، علامہ سید سبطین سبزواری، معظم بلوچ، سید مصور نقوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری، صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا عامر عباس ہمدانی، صوبائی صدر خیبرپختونخوا وسیم اظہر ترابی، سید ساجد حسین نقوی صدر وسطی پنجاب، مولانا سید صادق حسین نقوی صدر آزاد کشمیر، مرکزی رہنماء سید اظہار بخاری، سید صفی الحسنین شیرازی، سید ذولفقار علی شاہ، مولانا سید جعفر نقوی اور مولانا غلام قاسم جعفری شریک تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے وفد کی مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بھی ملاقات کی اور آمد محرم الحرام 1447ھ سمیت مختلف امور پر رہنمائی لی، اس کے علاوہ ان سے سید ثمر عباس کاظمی نے بھی ملاقات کی، علامہ ساجد نقوی نے مرحوم سید وسیم حیدر شاہ کاظمی صدر شیعہ رابطہ کونسل خیر پور میرس سندھ کی تعزیت کی اور دعائے مغفرت فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ قائد ملت جعفریہ سے علامہ ملک ظفر عباس (برطانیہ) نے بھی ملاقات کی۔ .
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ سید
پڑھیں:
صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، یکم صفر المظفر اتوار کو ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کے علاقے کوہسار میں واقع وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہوگی اور یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے بھی آج چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔