مودی نے اپنی سیاست میں کرنل صوفیہ کے اہلخانہ کو گھسیٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)نریندر مودی نے اپنی سیاست میں کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو گھسیٹ لیا جس پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مودی سرکار نے کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ کو اپنی تشہیر کے لیے روڈ شو میں شرکت کے لیے مجبور کیا جس سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
مسلمان خاتون آفیسر کے خاندان کو پھول برسانے پر مجبور کرنے سے مودی سرکار کی اخلاقی پستی بے نقاب ہوگئی۔
کرنل صوفیہ قریشی کے خاندان کو مودی روڈ شو میں پھول برسانے کا حکم دیا گیا۔ کرنل صوفیہ کے خاندان کو زبردستی مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا۔
کرنل صوفیہ کی بہن نے انکشاف کیا کہ لوکل کلیکٹر آفس سے ہمیں کال کر کے بلایا گیا تھا۔
This should shame every Indian ????
Colonel Sofia Qureshi’s family was asked by the local collector office to join Modi’s roadshow & shower flowers on him
Insane narcissism, imagine using a War Hero’s family for cheap PR ???? pic.
— Ankit Mayank (@mr_mayank) May 26, 2025
اس سے قبل بی جے پی جماعت کرنل صوفیہ پر صرف مذہبی شناخت کی بنیاد پر بے بنیاد الزامات لگا چکی ہے ۔
مسلمان آفیسر کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کی عکاس ہے۔
مودی سرکار کا کرنل صوفیہ کے خاندان کو تقریب میں نمائش کے طور پر بلانا شرمناک عمل کی واضح مثال ہے۔
بھارتی حکام کے اس عمل پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس پر پورا بھارت شرمندہ ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے خاندان کو کرنل صوفیہ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس نے کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے وادی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز ، گھروں پر چھاپوں اور شہریوں کی تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، نیم فوجی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے سرینگر، اسلام آباد (اننت ناگ)، بڈگام، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، پلوامہ، کولگام، شوپیاں اور سوپور میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر تلاشی کی کارروائیاں کیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی جامہ تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ اضافی چیک پوسٹس بھی قائم کر دی ہیں۔
یہ سخت سیکیورٹی اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب ایک روز قبل بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر بھر میں بڑے پیمانے پر چھاپوں کے دوران 2 رہائشی مکانات مسمار کیے تھے اور تقریباً 3 ہزار 500 کشمیریوں کو گرفتار کیا تھا۔
بھارتی پولیس نے گرفتار افراد کو مبینہ طور پر اوور گراؤنڈ ورکرز قرار دیا ہے، جبکہ انہیں مختلف حراستی مراکز میں منتقل کر کے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی اہلکاروں نے متعدد علاقوں میں اہلِ خانہ کو ہراساں کیا، گھریلو سامان کو نقصان پہنچایا اور مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ اہم شاہراہوں، مرکزی سڑکوں اور شہروں کے داخلی راستوں پر اضافی چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں۔
بھارتی فوجی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لے رہے ہیں، جن میں کاروں کے ڈِگی، موٹر سائیکلیں اور دیگر دو پہیہ گاڑیاں بھی شامل ہیں، جبکہ راہ گیروں کی جامہ تلاشی خصوصاً سرینگر، اسلام آباد (اننت ناگ)، بارہمولہ، بڈگام، پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں سخت کر دی گئی ہے۔
سی آر پی ایف سرینگر سیکٹر کے ترجمان نے بتایا کہ پوری وادی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، نگرانی کا نظام مزید سخت کیا گیا ہے، چیک پوسٹس میں اضافہ کیا گیا ہے اور سرچ آپریشنز کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سرینگر پولیس کے ایک اہلکار نے بھی تصدیق کی ہے کہ وادی بھر میں مربوط چھاپہ مار کارروائیاں، تلاشی مہم اور سیکیورٹی آپریشن بدستور جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر