سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی پی 52 میں ووٹنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے حلقے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں سبی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے کوہیار خان ڈومکی بھاری اکثریت سے کامیاب
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہا۔
حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 125 ہے، جن کے لیے 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 11 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔
ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فخر نشاط کے درمیان مقابلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں باجوڑ ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی کو دوسری بار شکست کیوں ہوئی؟
یاد رہے کہ یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایم پی اے پنجاب اسمبلی سیالکوٹ ضمنی الیکشن گنتی جاری ووٹنگ مکمل وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم پی اے پنجاب اسمبلی سیالکوٹ ضمنی الیکشن گنتی جاری ووٹنگ مکمل وی نیوز ضمنی الیکشن کا عمل
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔