چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ترکمانستان کے صدر و اسپیکر کی ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا—یوسف رضا گیلانی، اسپیکر ترکمانستان
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ترکمانستان کے صدر اور اسپیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ترکمانستان نے غیر جانبدارانہ دوستوں کے گروپ کا آغاز کیا ہے، جو سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ گروپ مستحکم سیاسی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترکمانستان کا 2025ء کو بین الاقوامی امن اور اعتماد کا سال قرار دینا خوش آئند ہے۔
اس دوران چیئرمین سینیٹ کو ترکمانستان کی خارجہ پالیسی پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ترکمانستان کی خارجہ پالیسی غیر جانبداری، امن، مساوات اور انسانیت پر مبنی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ