اسلام آباد:

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں موجود ہے، بلاول بھٹو آج سے امریکی حکام سے ملاقاتوں کا آغازکریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی امریکی حکام، کانگریس ارکان، تھنک ٹینک اور میڈیا کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی موقف کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی امریکی حکام کو پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اور بھارت کے ڈس انفارمیشن اور فارن انفلونسڈ آپریشن کے بارے میں آگاہ کرے گی۔

پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گی، کمیٹی امریکی حکام کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی 9 جون تک امریکہ میں قیام کرے گی، کمیٹی میں مصدق ملک، خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی بھی موجود ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی نو جون کو امریکہ سے برطانیہ روانہ ہوگی جبکہ برطانیہ کے بعد یورپی ممالک کے دورے کرے گی، بلال بھٹو زرداری 30 مئی کو امریکہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پارلیمانی کمیٹی بھٹو زرداری امریکی حکام بلاول بھٹو پاک بھارت کرے گی

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار