ن لیگ نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سٹی42:لندن پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں ن لیگ کا اہم کردار ہے، ن لیگ نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔
تفصیلات کےمطابق نواز شریف نے ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخالفین کی کارکردگی پرسوال اُٹھائے، ان کا کہنا تھا کہ پچھلی پارٹی نے ملک کا جو حال کیا تھا کہ اب ہم بتدریج بہتر بنا رہے ہیں، سب کچھ استحکام کی طرف لوٹ رہا ہے، معیشت اور ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں، لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلہ، خوف وہراس پھیل گیا
مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ملک کی تعمیر کررہی ہے، ن لیگ نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔
ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے،لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں،سیاست کے ساتھ کام بھی ہونا چاہیے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا کردار صرف موٹر ویز، معیشت، ڈیمز اور بجلی کے پلانٹس تک نہیں ہیں حالانکہ ہمارے زمانے میں 4 سال روپیہ مستحکم رہا ہے، مسلم لیگ ن نے ہی پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔
اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر کتنا ٹیکس ہوگا؟ شہریوں کیلئے بری خبر
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نواز شریف واقعی علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں ؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ روز لاہور سے لندن روانہ ہو گئے، وہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، یہ دورہ قریباً 2 ہفتے طویل ہوگا، جس کا بنیادی مقصد معمول کا طبی معائنہ ہے۔ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینا نہیں۔
عموماً نوازشریف جب لندن آتے ہیں تو وہ پارٹی کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں ،اس دفعہ بھی اگر پارٹی عہدایدار ملنے آئیں گے تو وہ ملاقاتیں کریں گئے، تاہم ان کی کو کوئی بھی سیاسی ملاقات شیڈول نہیں۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر لاہور سے لندن روانگی
نواز شریف کا یہ دورہ ان کی صحت کے تسلسل سے منسلک ہے۔ کچھ روز قبل انہوں نے لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں چیک اپ کروایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی کی گئی اور پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، لندن میں وہ اپنے پرانے طبی مسائل، بشمول دل کی بیماری، خون کی کمی اور عمر سے متعلق دیگر مسائل کے لیے چیک اپ کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ ہارلے اسٹریٹ کلینک جائیں گے جہاں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
نواز شریف اس سے قبل رواں سال جون 2025 میں لندن گئے تھے، جہاں انہوں نے عیدالاضحیٰ منائی اور طبی چیک اپ کروایا تھا اور 18 جون کو واپس پاکستان آئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ پاکستان مسلم لیگ ن لندن میاں محمد نواز شریف