مقبوضہ کشمیر, سات افراد میں کرونا کی تشخیص
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وبا کے فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 3 سو 95 تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کرونا وبا کے سات نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں 4 افراد جبکہ جموں خطے میں تین لوگوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرینگر کے ایک رہائشی اور بانڈی پورہ کے ایک معمر شخص کو دو روز قبل کورونا میں مبتلا پایا گیا تھا۔قبل ازیں ڈینٹل کالج سرینگر میں زیر تعلیم بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے دو طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ یوں وادی میں چار کورونا کیسز موجود ہیں۔ جموں خطے میں تین افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان میں ریاسی کا ایک طالب علم، بابلیانہ علاقے کا ایک شخص جبکہ کٹھوعہ ضلع کا ایک شخص شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ وبا سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وبا کے فعال کیسز کی تعداد 3ہزار 3 سو 95 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا وادی کشمیر میں مسلسل بارش سے دریائے جہلم کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔