معروف اداکار دانش تیمور کے وائرل ’فِی الحال‘ بیان کی اصل حقیقت نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی شیف نے بیان کر دی۔

رمضان المبارک میں نجی ٹی وی کی خصوصی رمضان نشریات میں معروف اداکار و میزبان دانش تیمور کا ایک متنازع بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا تھا۔

دانش تیمور نے کہا تھا کہ مجھے چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے، مگر فِی الحال میں نہیں کر رہا، وہ ایک الگ بات ہے۔

یہ جملہ جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور عوام کی بڑی تعداد نے اس بیان کو غیر سنجیدہ، غیر ذمہ دارانہ اور مذہب کو تفریح کےلیے استعمال کرنے کے مترادف قرار دیا، تاہم دانش تیمور نے بیان پر وضاحت جاری کی اور معذرت بھی کی۔

حال ہی میں معروف شیف ماہ نور ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں اس معاملے کی اصل حقیقت سے پردہ اٹھایا۔

ماہ نور ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فِی الحال والا معاملہ واقعی وائرل ہو گیا تھا، لیکن میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ جو چیزیں ٹی وی پر نظر آتی ہیں، وہ اصل حقیقت سے بہت مختلف ہوتی ہیں، اگر میں دونوں میزبانوں کی بات کروں تو دانش تیمور کو میں بہتر کہوں گی، وہ زیادہ دوستانہ مزاج اور خوش اخلاق تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل دانش تیمور کو فِی الحال کہنے کی عادت ہے، وہ ہر بات میں یہ لفظ استعمال کرتے ہیں، جب ایمن خان شو میں آئیں تو اسی موضوع پر پہلے سے بات ہو رہی تھی اور اسی دوران دانش نے وہ بات کہہ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی خاص نیت یا منصوبہ بندی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ عائزہ نے اس پر ردِعمل نہیں دیا کیونکہ اگر وہ بولتیں تو اور بڑی بحث چھڑ جاتی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دانش تیمور ف ی الحال

پڑھیں:

ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کمار سانو نے پہلی بار بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ افیئر پر لب کشائی کردی۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں انہیں مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا۔

ایک انٹرویو میں کمار سانو نے کہا کہ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میری دوسری شادی کو 23 برس بیت گئے اور اس دوران کبھی کسی خاتون کا نام ان کے ساتھ نہیں آیا۔

کمار سانو نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میناکشی کے ساتھ میرے افیئر کی خبریں اُڑائی گئی تھیں حالانکہ آج تک ان سے کبھی ملا ہی نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شاید میناکشی افیئرز کی یہ بے سروپا خبریں پڑھ کر ہنستی ہوں گی کہ ایسے شخص کے ساتھ نام لیا جا رہا ہے جس سے کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔

کمار سانو نے کہا کہ یہ میڈیا ہوتا ہے جو ایسی بے سروپا خبریں پھیلاتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچتا ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

گلوکار نے بتایا کہ میری پہلی بیوی سے طلاق کی وجہ میناکشی یا کوئی اور نہیں بلکہ ذاتی وجوہات تھیں۔

صرف میناکشی ہی نہیں ایک اور اداکارہ کونیکا سدانند کے ساتھ بھی افیئر کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔

اداکارہ کونیکا سدانند کے مطابق وہ اور کمار سانو طویل عرصے تک تعلقات میں رہے تھے اور پھر راہیں جدا ہوگئیں۔

تاہم کمار سانو ہمیشہ سے میناکشی اور کونیکا سمیت کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ افیئر کی خبروں کی تردید کرتے آئے ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • چارلی کرک کو قتل کرنے کا دعویٰ کرنے والا بیان سے مکر گیا، حقیقت بیان کردی
  • عمر بالکل ٹھیک تھا، آخری لمحات میں کیا ہوا؟ معروف چائلڈ اسٹار کے چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی پاکستان مخالف پوسٹ؛ حقیقت سامنے آگئی
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا: جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • ’’یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘ رویش کمار نے ارنب گوسوامی کا پردہ چاک کر دیا
  • فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
  • شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟