پی آئی اے کا مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات دینے کے لیے بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی:
پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔
پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی۔
بوئنگ طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستوں کو تبدیل کرکے جدید نشستیں لگانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
بوئنگ طیاروں میں نیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
بوئنگ طیاروں کو یورپ اور برطانیہ میں ٹریول کرنے والے مسافروں کو پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید آرام دہ سہولت مل سکے گی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کو برطانیہ اور امریکا میں پروازوں کی بحالی کی امید ہے، اسی وجہ سے بوئنگ طیارے پی آئی اے انتظامیہ نے تمام جدید نشستوں کو نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طیاروں میں پی آئی اے
پڑھیں:
پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں، مسافر پریشانی کا شکار
پاکستان ریلوے نے مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر 3 ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث سفر کے خواہشمند مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ
ترجمان ریلوے کے مطابق منسوخ کی جانے والی ٹرینوں میں خوشحال خان ایکسپریس، قرارقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارقرم ایکسپریس کے مسافروں کو متبادل کے طور پر بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
ریلوے حکام کے اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ اچانک ٹرینوں کی منسوخی سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلوے خوشحال خان خٹک ایکسپریس شاہ حسین ایکسپریس قرارقرم ایکسپریس