سیلزٹیکس وفیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کلیم اختر : اپریل2025کےسیلزٹیکس وفیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کر دی۔
ایف بی آرنےریٹرن جمع کرانےکی آخری تاریخ 5جون2025تک مہلت دے دی۔واجب الاداسیلزٹیکس کی ادائیگی کےعمل کویقینی بنانےکی ہدایات جاری کر دی۔
توسیع کااطلاق تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز پر کیا گیا۔سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے تحت توسیع کی گئی۔
عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹی اوز
پڑھیں:
نیپال کے ساتھ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں پر مبنی: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال نے ملاقات کی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے زور دیا کہ اعلیٰ سطحی پارلیمانی و سفارتی روابط دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے روابط کے تسلسل میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔