تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ کا کہنا ہے کہ قربانی کی برکت سے شرق تا غرب عالم اسلام مساوات کی عملی تصویر ہوتا ہے، قربانی کے ایام اسلامی بھائی چارہ کی عظیم الشان روایات کے امین ہیں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہزاروں خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر قربانی سے بیک وقت حقوق اللہ اور حقوق العباد کی تکمیل ہوتی ہے، قربانی کی برکت سے شرق تا غرب عالم اسلام مساوات کی عملی تصویر ہوتا ہے۔ قربانی کے ایام اسلامی بھائی چارہ کی عظیم الشان روایات کے امین ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہزاروں خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی۔ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق قربانی اور گوشت کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے جدید سلاٹر ہائوس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ سینکڑوں رضاکار بروقت گوشت پہنچانے کا فریضہ انجام دیں گے۔ قربانی کے بعد گوشت کو خصوصی تھرماپول ائیرٹائٹ ڈبوں میں ڈرائی آئس کے ذریعے محفوظ بنایا جائے گا اور جدید چلر گاڑیوں کے ذریعے مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ قربانی کے ایام کی برکت سے شرق کا غرب ہر مسلمان کے گھر ایک جیسا کھانا بنتا ہے جو اسلامی اخوت اور بھائی چارہ کی ایک عظیم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کرنے کے بعد جب گوشت غریبوں یتیموں اور مسکینوں میں تقسیم کیا جاتا ہے تو اس میں صدقہ خیرات کا پہلو بھی کارفرما ہوتا ہے۔ گوشت رشتہ داروں، قرابت داروں میں تقسیم ہوتا ہے تو اس طرح رشتہ داروں کے حقوق کی پاسداری بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے اجتماعی قربانی مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن دینی روح کے مطابق اجتماعی قربانی کا اہتمام کرتی ہے۔ اندرون و بیرون ملک مقیم افراد جو اپنی قربانیوں کیلئے اعتماد کرتے ہیں ان کے اعتماد پر پورا اترا جاتا ہے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قربانی کے ہوتا ہے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا