Express News:
2025-09-18@11:49:34 GMT

پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

محکمہ ماحولیات نے پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ محولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن میں کہا گیا کہ معیاری تیل نہ استعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کےمنظور شدہ اسٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکےگا، پنجاب بھرمیں فیصلےکا اطلاق فوری ہوگا۔

اس حوالے سے سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی،پ نجاب بھر کےپیٹرول پمپس پرچیکنگ کا آغازکیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری پیٹرول،ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائیگا، غیرمعیاری پیٹرول، ڈیزل کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔

قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر پر پابندی عائد
  • قازقستان؛ زبردستی اور جبری شادیوں پر پابندی عائد؛ خلاف ورزی پر سنگین سزا
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی میں سرکاری و نجی اسکولز میں موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور
  • امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں 
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 78پیسے فی لیٹر مہنگا