سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 100 ارب روپے کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایک سو ارب روپے کی کمی ہے۔ رواں سال ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 250 سو ارب روپے بلوچستان کو دیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ این ٹوئنٹی فائیو ترجیحی بنیادوں پر بنائی جائے گی۔ سکھر حیدرآباد موٹروے بھی ترجیحات میں شامل ہے۔ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ 11ویں بار کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہا ہوں، پائیدار ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، ترقیاتی بجٹ معیشت میں اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ضروری ہے، ترقیاتی بجٹ بڑھانے کیلئے قومی سطح پر ریونیو میں اضافہ ناگزیر ہے، ٹیکس نظام کو مؤثر بنانا اور اصلاحات قومی سلامتی کا تقاضا ہے، ترقیاتی بجٹ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے وسائل کی دستیابی یقینی بنانی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ منصوبہ بندی کمیشن میں منصوبوں کی پڑتال کے نظام کو بہتر بنایا ہے، منصوبوں کی پڑتال کے مؤثرنظام سے خطیر رقوم کی بچت ممکن ہوئی، ایچ ای سی کے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 250 ارب بلوچستان کو ملیں گے، کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 بنے گی، سکھر حیدرآباد موٹر وے ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمیں اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ترقیاتی بجٹ احسن اقبال میں اضافہ ارب روپے نے کہا
پڑھیں:
قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26معطل اراکین بحال کردیے
لاہور:قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے 26معطل اراکین بحال کردیے۔
پنجاب اسمبلی میں قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی میں ظہیر اقبال چنڑ کے زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بھی خواہش ہے اور آپ سے درخواست ہے کہ نمائندگان منتخب ہوکر اسمبلی میں آئیں انہیں ایوان میں اجازت دی جائے تاکہ حلقوں کی نمائندگی کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اپوزیشن کے بغیر رونق نہیں ہے، معطل چھبیس ارکان کی بحالی کی جائے تاکہ وہ اپنے حلقوں کی نمائندگی آزادانہ کرسکیں، اپوزیشن کے بغیر مجھے بھی مزا نہیں آرہا۔
وزیر خزانہ کی گفتگو کے بعد ظہیر اقبال چنڑ نے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بحالی پر اچھا پیغام جائے گا فوری طورپر چھبیس ارکان کو بحال کرنے کا حکم دیتا ہوں، انہوں نے فوری نوٹیفکیشن جاری کرکے اپوزیشن ارکان کو ایوان میں لانے کی ہدایت کردی۔
Post Views: 9