کل سے 9 جون تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل سے 9 جون تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی کل سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
آج شام سے 5 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا متوقع ہے۔
کل شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر بھی آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنے کا خدشہ ہے۔
7 جون سے 9 جون تک عید پر دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جون تک
پڑھیں:
غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
تل ابیب (ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اب بھی حماس کی موجودگی ہے، ان علاقوں سے حماس کا منظم طریقے سے خاتمہ کر رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو کسی بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کا جواب دیں گے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں کسی بھی فوجی کارروائی کی پیشگی اطلاع امریکا کو دیتے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر برقرار رکھنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا۔