عید پر نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر پاپندی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے عید پر نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر پاپندی عائد کردی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندی 2 جون سے 7 روز تک نافذ العمل ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوقوں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جانوروں کی آلائشیں نالوں میں پھینکنے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ عید کے دنوں میں ندی، نہروں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر پاپندی عائد کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت نہروں ڈیمز میں نہانے پر 30 روز تک پابندی رہے گی۔
مزیدپڑھیں:بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی امریکا میں چھان بین کی زد میں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے کن امور پر بات ہوئی؟ امریکی محکمہ خارجہ کا اعلامیہ سامنے آ گیا
امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا بتانا ہے کہ اسحاق ڈار مارکو روبیو ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات ہوں گے۔ وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، ڈار روبیو ملاقات میں معدنیات اور مائننگ سیکٹر میں تعاون کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تھی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔