قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پرسوں طلب ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیٹ نیوز) قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) جمعرات کو آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔ پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہو سکتا ہے۔ آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہو سکتا ہے۔ قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس 5 جون (جمعرات) کو وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پی کے، بلوچستان، گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے۔ قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔ وزرات خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے کیلئے آئندہ سال کا 440 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہو گا۔ بلوچستان کے لیے 280 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہو سکتا ہے، ترقیاتی بجٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شراکت داری کی منظوری ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قومی اقتصادی کونسل کی منظوری
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی سفارتکاری و تجارت سے متعلق اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-3
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی سفارتکاری اور تجارت بڑھانے کی مجموعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اور اجلاس ہوا جس میں شعبہ پیٹرولیم کے موجودہ انفرا اسٹرکچر اورآر ایل این جی اور اس سے منسلک شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار نے کارکردگی بڑھانے اور مسابقتی قیمتوں پر معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے مسلسل تکنیکی اپ گریڈیشن اور سسٹمز کی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تجارت قانون و انصاف کے وزرا، وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تجارت اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے برآمدات بڑھانے، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے خاص طور پر یورپی یونین اور دیگر اہم شراکت داروں کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کیلیے اقتصادی سفارتکاری پر زور دیا۔