Islam Times:
2026-07-24@05:42:39 GMT

چکوٹھی میں پاکستان زندہ باد عظیم الشان ریلی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

چکوٹھی میں پاکستان زندہ باد عظیم الشان ریلی

حریت کانفرنس کے زیراہتمام ریلی میں آزاد کشمیر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں پاکستان زندہ باد عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف بے مثال کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اپنی منظورشدہ قراردادوں کے مطابق حل کرے تاکہ خطے کو ممکنہ ایٹمی جنگ سے بچایا جا سکے۔ ریلی میں آزاد کشمیر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی سے غلام محمد صفی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کی تاریخی فتح کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو ایک ایسی شکست دی ہے جس نے دنیا کا بیانیہ تبدیل کر دیا ہے اور بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔

مقررین نے کہا کہ بھارت طاقت کے نشے میں چور ہو کر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور پہلگام واقعے کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر سو خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے۔ ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہم نے بارہا میدان جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن مذاکرات کی میز پر ہمیں کئی بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے تمام سیاسی اور سفارتی ذرائع بروئے کار لائے۔ ریلی کشمیری عوام کے اس پختہ عزم کی عکاسی ہے کہ وہ اپنے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

چکوٹھی کی فضا ”پاک افواج زندہ باد”،”پاکستان زندہ باد” اور ”کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی میں دیگر لوگوں کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما اشفاق ظفر، پی ٹی آئی رہنما زرین حیدر، حریت رہنمائوں ایڈووکیٹ پرویز احمد، اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین، زاہد اشرف، زاہد صفی، چوہدری شاہین، محمد اشرف ڈار، عبدالحمید لون، شوکت جاوید، سید گلشن، مشتاق الاسلام، عزیر غزالی، عبدالمجید میر اور تنزیل احمد نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ریلی میں

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع