والد جاسوس تھے، جیکی چن کے خاندان سے متعلق حیرت انگیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
معروف مارشل آرٹس اسٹار اور اداکار جیکی چن نے حال ہی میں اپنی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔
71 سالہ سپر اسٹار جیکی چن نے ایک غیر ملکی میگزین کو دیے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں 40 سال کی عمر میں علم ہوا کہ ان کے والد، چارلس چن دراصل ایک جاسوس تھے۔
جیکی کے مطابق ایک دن ان کے والد نے ڈرائیونگ کے دوران کہا، “بیٹا، میں بوڑھا ہو گیا ہوں، اور شاید ایک دن سو کر نہ جاگوں، اس لیے ایک راز بتا رہا ہوں… تمہارا اصل نام چن نہیں بلکہ فنگ ہے اور میں ایک جاسوس (سپائے) ہوں۔”
جیکی نے بتایا کہ وہ اس انکشاف پر بےحد حیران ہوئے اور کچھ وقت تک اسے سمجھ نہ سکے۔ ان کے والد کی خفیہ زندگی اور والدہ کی ماضی میں منشیات اسمگلنگ اور جوا کھیلنے کی سرگرمیاں 2003 کی دستاویزی فلم “ٹریسز آف دی ڈریگن” میں پیش کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ جیکی چن جنہوں نے 1995 میں “رمبل ان دی برونکس” سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا، نے اب “کراٹے کڈ: لیجنڈز” میں اپنے مشہور کردار مسٹر ہان کے طور پر واپسی کی ہے۔ اس فلم میں نئے اداکار بین وانگ کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فلم کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جیکی چن
پڑھیں:
2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔
نارووال کے موضع لیسر میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ امن، تعلیم اور ترقی سے علاقے میں تبدیلی لائے ہیں، ہم نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے مضبوط بلدیاتی ادارے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال آپ اس ملک کے کرتا دھرتا رہے، بتائیں کیا کیا؟ صرف نوجوان نسل کو چور چور کہنا اور گالی دینا سکھایا۔
اس سے قبل آر ایل این جی کنکشنز کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہے، وہاں کے سیاست دان پاکستان کا نام لے کر عوامی جذبات بھڑکاتے ہیں، پاکستان مخالف بیانیے سے ووٹ لینے کی کوشش بھارت کی سیاسی کمزوری ہے۔