والد جاسوس تھے، جیکی چن کے خاندان سے متعلق حیرت انگیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
معروف مارشل آرٹس اسٹار اور اداکار جیکی چن نے حال ہی میں اپنی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔
71 سالہ سپر اسٹار جیکی چن نے ایک غیر ملکی میگزین کو دیے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں 40 سال کی عمر میں علم ہوا کہ ان کے والد، چارلس چن دراصل ایک جاسوس تھے۔
جیکی کے مطابق ایک دن ان کے والد نے ڈرائیونگ کے دوران کہا، "بیٹا، میں بوڑھا ہو گیا ہوں، اور شاید ایک دن سو کر نہ جاگوں، اس لیے ایک راز بتا رہا ہوں… تمہارا اصل نام چن نہیں بلکہ فنگ ہے اور میں ایک جاسوس (سپائے) ہوں۔"
جیکی نے بتایا کہ وہ اس انکشاف پر بےحد حیران ہوئے اور کچھ وقت تک اسے سمجھ نہ سکے۔ ان کے والد کی خفیہ زندگی اور والدہ کی ماضی میں منشیات اسمگلنگ اور جوا کھیلنے کی سرگرمیاں 2003 کی دستاویزی فلم "ٹریسز آف دی ڈریگن" میں پیش کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ جیکی چن جنہوں نے 1995 میں "رمبل ان دی برونکس" سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا، نے اب "کراٹے کڈ: لیجنڈز" میں اپنے مشہور کردار مسٹر ہان کے طور پر واپسی کی ہے۔ اس فلم میں نئے اداکار بین وانگ کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فلم کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیکی چن
پڑھیں:
زرعی ترقیاتی بینک میں کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نوید قمر کی زیرصدارت ہوا، جس میں زرعی ترقیاتی بینک کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ بینک میں کرپشن، قرضوں کی عدم واپسی، دھوکے اور اعتراضات کی کثرت پر کمیٹی کے ارکان حیران ہو گئے۔
رکن کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ ہر دوسرا اعتراض کرپشن، چوری اور خوردبرد کا ہے، بینک کیا کررہا ہے، جس پر زرعی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ ہم نے معاملات کو بہتر کرلیا ہے۔ ہم نے نئے افسروں کو بھرتی کیا ہے، پہلے والے میٹرک پاس تھے۔
منزہ حسن نے جواب دیا کہ آپ اگر پڑھے لکھوں کو لارہے ہیں تو جو کرپشن کرتا ہے وہ عام بیوقوف آدمی نہیں کرسکتا۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کا سروسز ہسپتال کا دورہ
نوید قمر نے کہا کہ آپ جن لوگوں کو پہلے قرض دیتے ہیں ، انہی کو آئندہ بھی دیتے ہیں، نیا کچھ نہیں ہے، جس پر بینک کے صدر نے بتایا کہ نئے کسانوں کو قرضے دیے جاتے ہیں۔ نوید قمر نے کہا کہ ہمیں پتا ہے، یہ سب فراڈ ہے اسے رکنا چاہیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران اجلاس نوید قمر نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ بینک میں 2023 میں چوری ہوئی اور اب 2025 تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ زرعی ترقیاتی بینک نے 2021 میں ایک کیس پکڑا اور 2022 میں ایف آئی اے کو دیا لیکن کچھ نہیں ہو۔
مزید :