پی آئی اے کی کرایوں میں کمی کی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی آئی اے نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔
قومی ائیر لائن نے لاہور پیرس کے پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹس پر 15 فیصد رعایت فوری نافذ العمل ہوگی۔
قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروازوں کی بکنگ 9 جون تک ہو گی، ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون تا 2 جولائی تک کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی ، نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 23 جولائی کو شام 4 بجے کیا جائے گا ۔
مزید :