پی آئی اے کا سعودی عرب کے مسافروں کیلئے50 فیصد رعایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب سے آنے اور جانے والے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق قومی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ایئر لائن کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان سے دمام،ریاض ،القسیم کے ٹکٹس پر پچاس فیصد رعایت ہوگی،مسافر نو جون تک رعایت سے فائدہ ا±ٹھاسکیں گے،سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری طور پر عمل درآمد ہو گا۔
پنجاب کابینہ نے پاورکمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دیدی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس
آئی ایس پی آر کے مطابق وائس ایڈمرل الغریبی نے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو سراہا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید :