ایران کیساتھ دوطرفہ تعلقات میں زیادہ سے زیادہ توسیع کیلئے پرعزم ہیں، یوسف رجی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
بیروت میں اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں لبنانی وزیر خارجہ نے تہران کیساتھ ہمہ جہت تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بیروت کے گہرے عزم کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو اپنے علاقائی دورے میں مصر کے بعد لبنان میں موجود ہیں، نے آج صبح اپنے لبنانی ہم منصب یوسف رجی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات و اہم علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے دونوں ممالک ایران و لبنان اور ان کی اقوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کی دیرینہ و مثبت تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے مختلف سیاسی، اقتصادی و تجارتی جہات میں باہمی تعلقات کی زیادہ سے زیادہ توسیع کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادی پر تاکید کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کی آزادی، قومی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل حمایت اور قابض صیہونی رژیم کی جارحیت و ناجائز قبضے کے مقابلے سمیت اس ملک کے جنوبی علاقوں کو آزاد کروانے کے لئے لبنانی حکومت و عوام کے اقدامات و کوششوں پر بھی تاکید کی۔
دوسری جانب یوسف رجی نے بھی لبنانی عوام کی جانب سے ایرانی عوام اور ان کی ہزاروں سالہ قدیمی ثقافت و تہذیب کے احترام کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمہ جہت تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے سے متعلق لبنانی حکومت کے گہرے عزم کا اعلان کیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی ۔
دونوں رہنماؤں نے نو ستمبر کو اسرائیل کی طرف سے قطر پر کیے جانے والے فضائی حملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پیر کے روز اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ سربراہی اجلاس سے قبل اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اس جعلی ملک سے اپنے تعلقات منقطع کر سکتے ہیں اور اپنے اتحاد اور ہم آہنگی کو حتی الامکان برقرار رکھ سکتے ہیں۔
انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ دوحہ سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ’کسی نتیجے پر پہنچے گا‘۔