ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے تحت مصر میں غزہ فلسطین مہاجرین کے لیے میڈیکل سینٹر قائم کر دیا گیا عبدالحبیب عطاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے تحت مصر میں غزہ فلسطین مہاجرین کے لیے میڈیکل سینٹر قائم کر دیا گیا عبدالحبیب عطاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فانڈیشن کے تحت مصر میں غزہ فلسطین کے متاثرین جوکہ ہجرت کرکے مصر آ چکے ان کے لیے میڈیکل سینٹر قائم کیا جا چکا ہے۔
دعوت کے ترجمان اور فیضان گلوبل ریلیف فانڈیشن کے ہیڈ مولانا عبدالحبیب عطاری کا میڈیکل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ میڈیکل سینٹر خاص طور پر فلسطین سے آنے والے مظلوم مریضوں کے لیے قائم کیا گیا ہے، جہاں تمام مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور ادویات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی اگر کسی مریض کو آپریشن یا بڑے علاج کی ضرورت ہوئی، تو اس میں بھی ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کی جانب سے حتی الامکان مدد فراہم کی جائے گی ،ترجمان دعوت اسلامی عبدالحبیب عطاری صاحب کا کہنا تھا کہ یہ عظیم قدم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کی ہمدردی، دینی غیرت اور محبتِ امت کی روشن مثال ہے۔
عبد الحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ اللہ پاک اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور فلسطینی عوام کے لیے راحت و سکون کا ذریعہ بنائیدعوت اسلامی کے ترجمان عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں ہم غزہ فلسطین کے اندر بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہیں اور جو غزہ فلسطین کے مہاجرین ہیں انکو بھی نہیں بھولے ہم سے جتنا ممکن ہو سکا ان کی مدد کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی پی52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن کی مبصر رپورٹ جاری پی پی52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن کی مبصر رپورٹ جاری سی پی این ای نے پریس فریڈم رپورٹ 25-2024جاری کر دی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر نادرا اسمارٹ کارڈ اسکینڈل ، سابق چیئرمین طارق ملک سمیت 12 افسران کیخلاف مقدمہ درج ، ایف آئی آر کی کاپی سب نیوز پر بھارت کو بے نقاب کرنے کا مشن، معاون خصوصی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، پیوٹن کو وزیراعظم کا خط قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5جون کو طلب ، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائیگیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف جی آر ایف دعوت عبدالحبیب عطاری دعوت اسلامی کے میڈیکل سینٹر کہنا تھا کہ غزہ فلسطین سب نیوز کے لیے
پڑھیں:
فلسطین میں 130 نہتے ،بھوکے مسلمان بنے یہودی فوج کا شکار
خواتین ،بچے اور بزرگ خوراک کی تلاش میں رہے ، اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے شہید کردیا
ٹینکوں سے رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا ، دانستہ قتل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ،وزارت صحت
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری، زمینی کارروائیوں اور امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر حملوں کے نتیجے میں 21 جولائی شام 6 بجے سے 22 جولائی سہ پہر 3 بجے تک کم از کم 130 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ ہلاکتیں مختلف علاقوں اور نوعیت کے حملوں میں ہوئیں، جنہیں مصدقہ عالمی ذرائعابلاغ نے رپورٹ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی شہر ڈیئر البلح میں اسرائیلی ٹینکوں نے سرحد پار کارروائی کے دوران رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق ہوئے۔ خان یونس میں ایک فضائی حملے نے ایک ہی خاندان کو نشانہ بنایا، جس میں خاتون، مرد اور دو بچے سمیت 5 افراد شہید ہوئے۔ادھر شمالی غزہ میں خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع افراد پر کی گئی فائرنگ میں 67 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں خواتین، بزرگ اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے اس واقعے کو "تباہ کن اور دانستہ قتلِ عام” قرار دیا ہے۔اس کے علاوہ رفح، شجاعیہ، النصیرات اور دیگر وسطی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری اور ملبے سے لاشوں کے نکالنے کے دوران مجموعی طور پر تقریبا 55 مزید شہادتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق غزہ میں جاری خوراک کی قلت، طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور مسلسل حملوں کے باعث انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔