قیدیوں نے جیل کی کینٹین اور ڈسپنسری بھی لوٹ لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہوتے وقت قیدیوں نے جیل کی کینٹین اور ڈسپنسری کو بھی لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق جیل سے فرار قیدیوں نے جیل کی کینٹین اور ڈسپنسری بھی لوٹ لی تھی۔
ملیر جیل کی بیرکوں سے قیدیوں کو عملے نے نکالا یا قیدیوں نے بیرک کا دروازہ توڑا؟
فرار سے قبل قیدی جیل کی ڈسپنسری میں رکھی ادویات اور دیگر سامان بھی ہمراہ لے گئے، کینٹین سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملیر جیل کے سی سی ٹی وی کیمرے خراب اور ناکافی ہیں، جیل حکام نےمحکمہ داخلہ کو دسمبر میں کیمروں سے متعلق خط لکھا تھا۔
محکمہ داخلہ سے فنڈز کے حوالے سے کوئی مناسب جواب نہیں آیا، محکمہ جیل خانہ جات کو نفری کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق منظور شدہ تعداد 6500 ہے جبکہ نفری 5 ہزار بھی نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قیدیوں نے ملیر جیل جیل کی
پڑھیں:
وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کے مطالبات سے متعلق بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات اور ثالث ممالک کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی، جبکہ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور وفاقی و صوبائی سطح پر ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔