متحدہ عرب امارات میں رواں برس عید الاضحیٰ پر مختلف مقامات پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا جس کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رنگا رنگ آتش بازی کے مظاہرے عید الاضحیٰ کی چار دن کی طویل تعطیلات کے دوران ہوں گی تاکہ شہریوں اور سیاحوں کے لیے تفریح کا سامان رہے۔

دبئی پارکس اینڈ ریزورٹس میں خوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ 5 اور 6 جون کو رات 9 بجے ہوگا اور اس شو کو دیکھنے کے لیے تھیم پارک کا مہنگا ٹکٹ (Dh295) لینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاہم آتش بازی کے مقام ریورلینڈ میں داخلے کے لیے 20 درہم کا ٹکٹ لینا ہوگا (جسے کھانے پینے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں بھی آتش بازی کے شاندار مظاہرے ہوں گے۔ یاس بے واٹر فرنٹ میں 6 سے 8 جون، کورنیچ میں 6 جون اور حزہ بن زاید اسٹیڈیم العین میں بھی 6 جون کو رات 9 بجے ہوگی۔

اسی طرح شارجہ کے مشہور رہائشی علاقوں الجادہ، مسار، اور نسما ریزیڈنس میں 6 جون رات 8 بجے آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں نعرے بازی

خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے تین سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا جبکہ جنرل نشست پر منتخب ہونے والے چوتھے سینیٹر مراد سعید تاحال روپوش ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں ہونے والے اجلاس میں تین سینیٹرز نے حلف اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ نے نئے ممبران سے حلف لیا۔

تینوں سینیٹرز کا تعلق پی آئی سے ہے اور حلف اٹھانے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید، نورالحق قادری اور مرزا محمد آفریدی شامل ہیں۔

تینیوں سینیٹرز کے حلف اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، جن میں سے 6 پی ٹی آئی جبکہ 5 اپوزیشن کے امیدوار تھے۔

جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی برس سے روپوش رہنما مراد سعید بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کھیلایشیا کپ 2025 کا آغاز کب سے ہوگا اور میچز کہاں ہوں گے؟ تجاویز سامنے آگئیں
  • پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں نعرے بازی
  • امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا
  • یونان میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرہ: اسرائیلی کروز شپ کی بندرگاہ پر آمد روک دی گئی
  • لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ
  • اسکردوانٹرنیشل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی مشق، ہنگامی کارروائیوں کا مظاہرہ
  • متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا نیا دور — نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تاریخی شراکت داری
  • دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک بازی لے گے