فوٹو: ایکس

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کرکے وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کے لیے خط سرگئی لاروف کے حوالے کیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کا بہاؤ روکنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔

روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی، روابط بڑھانے اور تجارت پر بھی بات چیت ہوئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا فیصلہ

حکومتی ذرائع کے مطابق سابق سپیکر صوبائی اسمبلی کو بھی معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اری گیشن، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ہائر ایجوکیشن، محکمہ تعلیم کے قلمدان بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق 2 نئے معاون خصوصی کی تعیناتی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی، قیادت کی مشاورت آخری مرحلے میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ناظم پشاور محمد عاصم کو معاون خصوصی بنانے کیلئے سمری گورنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کو بھی معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اری گیشن، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ہائر ایجوکیشن، محکمہ تعلیم کے قلمدان بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق غیر تسلی بخش کارکردگی پر 3 ارکان کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا فیصلہ
  • طارق فاطمی کا دورہ روس کامیاب رہا، روسی وزیر خارجہ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں
  • طارق فاطمی کی روس میں مزید اہم ملاقاتیں، بھارتی شرانگیزیوں پر پاکستان کا کیس احسن طور پر پیش
  • طارق فاطمی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، وزیراعظم کا پیوٹن کیلئے خط پہنچایا
  • طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، پوتن کو شہباز کا خط پہنچایا
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی ،طارق فاطمی
  • بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات
  • طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا خط بھی پہنچایا
  • بھارت کو بے نقاب کرنے کا مشن، معاون خصوصی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، پیوٹن کو وزیراعظم کا خط