قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے میکرو اکنامک فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔