آئی ایم ایف کا منقولہ اثاثوں پر ٹیکس کی تجویز پر اعتراض
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کی متنازع تجاویز پر اعتراض اٹھادیا جن کے تحت منقولہ اثاثوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس (CVT) اور ایک دن کے چوزوں پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق جہاں آئی ایم ایف نے منقولہ اثاثوں اور چوزوں پر ٹیکس کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا، وہیں ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے حکومت کو 10 ارب روپے آمدن کی توقع ہے۔
بجٹ کی ممکنہ تجاویز میں میوچل فنڈز کی ڈیویڈنڈ آمدن پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے اور سودی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس کو 15 فیصد سے 20 فیصد تک بڑھانے کی تجویز شامل ہے۔
مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف
سینئر ایف بی آر حکام کے مطابق وینچر کیپیٹل کمپنیوں اور فنڈز کے لیے انکم ٹیکس میں دی گئی چھوٹ ختم کرنے اور سنیما انڈسٹری کے لیے انکم ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق 35 فیصد کے بلند ترین انکم ٹیکس سلیب میں کمی کی کوئی تجویز موجود نہیں اور 5 لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر عائد 10 فیصد سرچارج برقرار رہنے کا امکان ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے دیگر چار سلیبز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے 5 لاکھ روپے سے کم ماہانہ آمدن والے طبقے کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد کو 12 لاکھ روپے تک بڑھانے کی اجازت نہیں دی، البتہ 5 فیصد کی ابتدائی شرح کو کم کر کے 1 فیصد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس ریلیف میں اہم پیشرفت، آئی ایم ایف شرح کم کرنے پر آمادہ
حکام کے مطابق حکومت منقولہ اثاثوں جیسے کیش اور سونا پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس دوبارہ متعارف کرانا چاہتی ہے جس میں اسٹاک مارکیٹ میں درج کمپنیوں کے شیئرز کو مستثنیٰ رکھا جائے گا تاہم آئی ایم ایف نے اس پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ دولت کے بجائے آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے۔
مالیاتی ایکٹ 2022 کے تحت بیرونِ ملک اثاثے رکھنے والے پاکستانیوں پر 1 فیصد سی وی ٹی عائد کیا گیا تھا لیکن یہ اقدام عدالت میں چیلنج ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کی ابتدائی خاکے پر بریفنگ دی گئی صدر آصف علی زرداری نے 10 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دوسرا بجٹ پیش کرینگے جبکہ اقتصادی سروے 9 جون کو عید کے تیسرے دن پیش کیا جائیگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے انکم ٹیکس ا ئی ایم ایف نے منقولہ اثاثوں کے مطابق کی تجویز ٹیکس کی پر ٹیکس
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔