بلاول کی قیادت میں پاکستانی وفد کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیو یارک میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات بھارت کی حالیہ فوجی اشتعال انگیزیوں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی مہم کا حصہ تھی۔
بلاول بھٹو نے وزیراعظم پاکستان کا خط سیکریٹری جنرل کو پیش کیا اور ان کی تحمل، مکالمے اور سفارت کاری پر زور دینے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور قبل از وقت قرار دیا، جن میں کسی شواہد یا تحقیقات کا فقدان ہے۔
بلاول نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ فوجی اقدامات، شہریوں پر حملے، املاک کو نقصان، اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے پُرامن اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو اجاگر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں: چاہتے تو بھارت کے 20 جہاز گرا سکتے تھے، لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 جہاز گرائے، بلاول بھٹو
بلاول نے خبردار کیا کہ بھارت خطے میں یکطرفہ طاقت کے استعمال کو ’نیا معمول‘ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس خطے میں تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے فعال کردار ادا کرنے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی، اور پاکستان و بھارت کے درمیان جامع مذاکرات بالخصوص مسئلہ کشمیر پر پیش رفت کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔
سیکریٹری جنرل گوتریس نے پاکستان کے جذبہ امن کو سراہا اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی حمایت کا یقین دلایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بلاول بھٹو کے لیے
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا
ویب ڈیسک: سلامتی کونسل میں کھلے مباحثے کے دوران پاکستانی سفیر عثمان جدون نے بھارت کا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
مباحثے کے دوران بھارتی مندوب کے ریمارکس پر پاکستان کے سفیر عثمان جدون نے جواب دیتے ہوئے کہا بھارتی نمائندے نے آج اس اہم فورم کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگائے اور سلامتی کونسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارتی نمائندے کے بیان کے برعکس حقائق بالکل واضح اور ناقابلِ تردید ہیں، بھارت جموں و کشمیر کے متنازع علاقے پر غیرقانونی قابض ہے، بھارت نے جموں وکشمیر کے تنازع پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی اور کشمیری عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے محروم رکھا ہے، بھارت خود تنازع کشمیر سلامتی کونسل میں لایا، اب اسی کی قراردادوں پر عملدرآمد سے انکاری ہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
عثمان جدون نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی منظم سرپرستی اور معاونت کرتاہے جبکہ بھارت میں اقلیتوں سےبدترین سلوک بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس میں درج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے یکطرفہ اور غیرقانونی طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکی ناپاک کوشش کی، بھارت کا مقصد پاکستان کے عوام کو دریائے سندھ کے پانی سے محروم کرنا ہے، بھارتی عمل بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت نے 7 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کی، پاکستان نے اپنے حقِ دفاع کے تحت ذمہ دارانہ اور مؤثر جواب دیا، بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے اور دیگر نمایاں عسکری نقصانات بھی پہنچائے۔
عثمان جدون نے کہا کہ بھارت کو غرور زدہ سوچ اوربےلگام رویے سے باہر نکل کر حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا، بھارت کو خود احتسابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا رویہ بدلنا چاہیے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب