پاکستان سٹیل ملز سے متعلق حکومت نے کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے اس بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار میں بریفنگ دی گئی۔
سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس ہوا جس میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی نے کراچی انڈسٹریل پارک سے متعلق بریفنگ دی۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے انڈسٹریل ایریا میں 5000 ایکڑ پر پارک قائم کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹیل ملز کو صرف سات ہزار ایکڑ زمین درکار ہے۔ اضافی زمین پر زون بنایا جا رہا ہے۔رواں برس جنوری میں وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان پاکستان اسٹیل ملز کی فاضل زمین پر انڈسٹریل پارک بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسٹیل ملز بند کرنے کی مخالفت کر دی تھی جب کہ گزشتہ دنوں اسٹیل ملز کے ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے بن قاسم ریلوے ٹریک بند کر دیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹیل ملز
پڑھیں:
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے۔ اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے۔ اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔
پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا۔ بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کردیا گیا۔
مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔