پاکستان اسٹیل کی 5 ہزار ایکڑ اضافی زمین پر انڈسٹریل زون بنا رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
سینیٹر عون عباس بپی کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔
حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی اضافی زمین پر انڈسٹریل زون بنا رہے ہیں، کراچی انڈسٹریل پارک 5 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے، یہ اسٹیل ملز کے انڈسٹریل ایریا میں بنے گا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کیلئے صرف 7 ہزار ایکڑ زمین چاہیے۔
حکام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پہلے سبسڈی پر چلتے تھے، حکومت نے اس سال سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سال رمضان پیکیج بھی بی آئی ایس پی ڈیٹا سے براہ راست دیا گیا۔
حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز اس وقت حکومت کی نجکاری فہرست پر ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کے کل 11 ہزار 614 ملازمین تھے۔ کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوئے ہیں، ریگولر 5 ہزار ملازمین میں سے کسی کو نہیں نکالا گیا۔
انھوں نے کہا کہ نقصان میں چلنے والے 1925 یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کر دیا گیا ہے۔
ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ والے 4060 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوٹیلٹی اسٹورز
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔