---فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور نے خاتون افسر کے خلاف دہری ملازمت اور مالی دھوکا دینے پر مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق خاتون افسر حاجرہ سرور کے پاس بیک وقت الگ الگ ڈپارٹمنٹ میں 2 عہدے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حاجرہ سرور افغان مہاجرین کمشنریٹ خیبر پختونخوا میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، حاجرہ سرور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچ بھی ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمہ نے2001ء سے2008ء اور 2017ء سے اب تک مالی فوائد حاصل کیے، ملزمہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمہ برطانیہ فرار ہو گئیں ہیں، وطن واپسی پر فوری گرفتاری ہو گی، ملزمہ کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنےکی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے

پڑھیں:

نادرا اسمارٹ کارڈ اسکینڈل، سابق چیئرمین طارق ملک سمیت 12افسران کیخلاف مقدمہ درج

نادرا اسمارٹ کارڈ اسکینڈل، سابق چیئرمین طارق ملک سمیت 12افسران کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے اسمارٹ کارڈ اسکینڈل میں ڈھائی کروڑ ڈالر کی مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں سابق چیئرمین نادرا طارق ملک سمیت 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی اے نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر کارروائی کی اور ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نادرا حکام پر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا)رولز کی خلاف ورزی، کک بیکس اور کمیشن کے عوض قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔مقدمے میں چیف پراجیکٹ آفیسر سمیت دیگر افسران کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے جن پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور امانت میں خیانت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نادرا نے اسمارٹ کارڈز کی خریداری مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا زیادہ قیمت پر کی، مارکیٹ میں فی کارڈ کی قیمت 3 سینٹ تھی جبکہ نادرا نے 99 سینٹ فی کارڈ کے حساب سے خریداری کی۔2020 میں فی کارڈ قیمت 68 سینٹ تھی جو 2022 میں اچانک بڑھ کر 99 سینٹ کر دی گئی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ٹینڈر کے عمل میں دانستہ تبدیلیاں کی گئیں۔ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور نادرا کے مزید افسران کو ملزم نامزد کیا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس اسکینڈل سے متعلق اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کو بے نقاب کرنے کا مشن، معاون خصوصی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، پیوٹن کو وزیراعظم کا خط بھارت کو بے نقاب کرنے کا مشن، معاون خصوصی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، پیوٹن کو وزیراعظم کا خط قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5جون کو طلب ، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائیگی سی بی اے یونین کے ساتھ مذاکرات کر کے فی الفورتمام مطالبات حل کیے جائیں،چوہدری محمد یسین افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ رواں مالی سال تنخواہ دار طبقے کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف کہتے ہیں 9مئی پر معافی مانگیں، دباو بڑھتا ہے تو میرے پاس ٹیمیں بھیجتے ہیں، عمران خان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مختلف کارروائیوں میں منشیات ضبط، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار
  • حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون کے مبینہ گینگ ریپ میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • بلاول نے بھارت کیخلاف پاکستان کا مقدمہ یو این سیکرٹری جنرل کے سامنے پیش کر دیا
  • حافظ آباد: مسلح ملزمان کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی
  • نادرا اسمارٹ کارڈ اسکینڈل، سابق چیئرمین طارق ملک سمیت 12افسران کیخلاف مقدمہ درج
  • یوگنڈا میں چرچ کے قریب فوج کے ہاتھوں خود کش خاتون بمبار اپنے مسلح ساتھی سمیت ہلاک
  • لاہور؛ اغوا ہونے والی 4سالہ بچی بازیاب، خاتون ملزمہ گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • چینی قافلے پر حملے کا مقدمہ ، حتمی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت برہم, تفتیشی افسر کو 10 جون تک مہلت
  • بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف مقدمہ درج