کراچی: منگھوپیر میں مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پرحملہ کردیا، 3 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
منگھوپیرملک چانڈیوچوک کے قریب مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پرحملہ کردیا، 3 اہلکار ڈنڈے، پتھراؤ اور مارپیٹ سے زخمی ہو گئے جب کہ پولیس موبائل کوبھی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق منگھوپیرکے علاقے ملک چانڈیو چوک کے قریب ٹینکرز ڈرائیور نے ناکے پر رکنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہلکار تلک راج کو اپنے ہمراہ اغواء کر کے لے جانے کی کوشش کی۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں کے شورشرابے سے قریبی موجود پولیس موبائل نے ٹینکر کا تعاقب کرکے روک لیا اور ٹریفک پولیس کو ملزمان کے قبضے سے چھڑا لیا۔
اسی دوران ٹینکرڈرائیور کے ہمراہ مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پرحملہ کردیا، ڈنڈے، پتھراؤ اور مار پیٹ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت رزاق، یعقوب اوراویس کے ناموں سے کی گئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس جائے وقوع پرموجود ہے اورصورتحال پولیس کی کنٹرول میں ہے، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں پولیس اہلکار
پڑھیں:
شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی
شیرانی(ویب ڈیسک) بلوچستان اور کے پی کے سرحدی علاقے ضلع شیرانی میں نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں لیویز کے 3 اہلکار اور کانسٹیبلری کا جوان شہید ہوگیا۔
نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے لیویز اور پولیس تھانوں پر راکٹوں سے حملے کئے گئے جس کے نتیجہ میں لیویز اور پولیس تھانوں میں آگ بھڑک اٹھی، حملوں کے دوران 6 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔
حملوں کے باعث تھانوں میں کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ لیویز کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی فورس کو ژوب سے طلب کر لیا گیا۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ژوب کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔
Post Views: 5