Jang News:
2025-11-03@06:10:05 GMT

لاہور: ٹریفک وارڈنز کی وردی سے کیمرے منسلک

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

لاہور: ٹریفک وارڈنز کی وردی سے کیمرے منسلک

—فائل فوٹو

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور اطہر وحید نے بتایا ہے کہ لاہور کے ٹریفک وارڈنز کی وردی کے ساتھ کیمرے منسلک کردیے گئے ہیں۔

ایک بیان میں سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ اب بغیر ثبوت چالان نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کوزخمی کردیا

انہوں نے بتایا ہے کہ ابتداء میں مال روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمز لگائے گئے ہیں، جس کا مقصد چالان کا مکمل ثبوت رکھنا ہے۔

سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے بتایا ہے کہ باڈی کیمروں کی مدد سے سڑکوں پر احتجاج، جلوس اور دیگر مسائل کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وردی سے منسلک کیمرے کسی بھی واقعے اور جرائم کے خلاف ثبوت میں معاون و مددگار ثابت ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد 5ویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری

کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد پانچویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جس کے بعد گزشتہ 5 روزکے دوران ای چالانز کی تعداد 22869 سے تجاویز کرگئی ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 2737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری کیے گئے۔

ہیلمٹ نہ پہننے پر 812، اوور اسپیڈنگ پر 116 چالان جاری کیے گئے۔سرخ بتی کا اشارہ توڑنے پر169، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 157 چالان کا اجراء ہوا۔

۔ٹنٹڈ گلاسز پر56، نو پارکنک پر 24، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 20 چالان کیے گئے، مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر20، لین لائن کے استعمال پر 15 الیکٹرانک چالان کیے گئے۔

رانگ وے پر 8، بے جا لوڈ اور اوور لوڈنگ پر 11 ای چالان جاری ہوئے۔

واضح رہے کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا یے کہشہرِ قائد میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد  مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر درج ذیل کارروائیاں عمل میں آرہی ہیں۔  ای چالان سسٹم مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاور عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔آپ کے سفر میں ہم سفر کراچی ٹریفک پولیس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ،ای چالان کے بعد اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے
  • کراچی میں ٹریکس نظام کا ’آزمائش کے بغیر‘ نفاذ، پہلی غلطی پر معافی کیسے ملے گی؟
  • ’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
  • بھارت نے اعجاز ملاح کو کونسا ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا؟ وزیر اطلاعات کا اہم بیان
  • کراچی: ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد 5ویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری
  • کراچی میں ٹریفک چالان سے بچنے کیلیے کون سی گاڑی کِس رفتار پر چلانی چاہیے؟
  • کراچی: 4 سال قبل چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • لاہور؛ پولیس کے خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
  • لاہور: پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لےکر لائسنس بنانے کا انکشاف
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل