اسلام آباد (صغیر چودھری) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ نے کہاہے کہ کھیلوں کا کھویا وقار بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔ سیف گیمز کا پاکستان میں انعقاد یادگار ہوگا۔ ٹاپ ایتھلیٹس کی ٹریننگ پر فوکس ہے۔ سیف گیمز سے کھیلوں کو مزیدفروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے صدر ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں آنیوالے سپورٹس جرنلسٹوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ یاسر پیرزادہ نے کہاکہ سیف گیمز کی میزبانی قومی وقار کا معاملہ ہے اور ہم انفراسٹرکچر، تربیت، اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے تمام عالمی معیار کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، اوروفاقی سیکرٹری محی الدین وانی کی قیادت میں کھیلوں کے احیاء اور فروغ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا قومی تربیتی کیمپس پر خصوصی توجہ ہے جس میں اب جدید کوچنگ، غذائی منصوبہ بندی اور نفسیاتی معاونت شامل کی جا رہی ہے۔ٹیلنٹ کی تلاش، سرکاری اسکولز اور کالجز کو سپورٹس سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ملاقات کرنیوالے رسجا وفد میں عبدالمحی شاہ، شکیل اعوان، ذوالفقار بیگ، ناصر نقوی، شاکر عباسی، افضل جاوید، شہریار خان، ارفع فیروز ذکی، اویس عباسی، اصغر مبارک اور کرن خان شامل تھے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔

پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔

طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے

مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا 75 رکنی دستہ شرکت کرے گا
  • پی ایس بی کی ہدایت، ویٹ لفٹنگ کے کچھ حکام اور کھلاڑیوں پر عارضی پابندیاں
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
  • عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 
  • مجھے اختیارات سے محروم رکھاگیا ہے، عمر عبداللہ کا اعتراف
  • ریاستی درجہ کی بحالی سے بی جے پی حکومت مُکر رہی ہے، بے اختیاروزیراعلیٰ کی دہائی
  • میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان وقار یونس نے پہنچایا: عمر اکمل کا سابق ہیڈ کوچ پر سنگین الزام
  • وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام
  • خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے: امیر مقام