وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔