نئی دلی، کشمیری نوجوان کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
30سالہ زبیر بٹ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ زبیر کو ہندو انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ایک کشمیری نوجوان کی لاش پر اسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت زبیر احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے علاقے عالی کدل کا رہائشی ہے۔ 30سالہ زبیر بٹ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ زبیر کو ہندو انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کا پیر کی شام چار بجے کے قریب زبیر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور اگلے دن ایک پارک سے ان کی لاش ملی۔ دریں اثنا زبیر کی لاش جب آج سرینگر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ غمزدہ اہلخانہ اور مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا اور معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات اور مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی لاش
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا۔
طلحہ احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ آپ اتنا اچھا کانٹینٹ بنا رہے ہیں آپ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران میرے کام کو سراہتے ہوئے انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ جس قدر معیاری اور مثبت کنٹینٹ پیش کر رہے ہیں، اُس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
محمد طلحہ، کنٹینٹ کریئیٹر۔ pic.twitter.com/wYUM4wt5nW
— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) July 23, 2025
یاد رہے کہ چند دن قبل طلحہ احمد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں شہباز شریف نے طلحہ احمد کی تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کامیابی کی تعریف کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے انہیں ذاتی طور پر ایک الیکٹرانک ٹیبلیٹ بھی تحفے میں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان حتیٰ کہ بچے بھی آج کے جدید دور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، اور طلحہ احمد اس حقیقت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلحہ احمد جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستانی قوم کی لامحدود استعداد کی علامت ہیں۔
واضح رہے طلحہ احمد پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی معیاری اور مثبت ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں دل جیت لیے۔
ان کا اندازِ گفتگو، سچائی پر مبنی پیغامات، اور بچوں و نوجوانوں کے لیے اصلاحی مواد انہیں دیگر کریئیٹرز سے ممتاز کرتا ہے۔ طلحہ احمد کا مواد صرف تفریحی نہیں بلکہ معلوماتی اور اخلاقی پہلو بھی لیے ہوتا ہے، جو والدین اور اساتذہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاکر شہباز شریف ملاقات طلحہ احمد کانٹینٹ کریئٹر وزیراعظم شہباز شریف