گلگت بلتستان کے تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری نظام نافذ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اس حوالے سے سیکریٹری سروسز عثمان احمد نے بتایا کہ یہ نظام ملازمین کی ذمہ داری میں اضافہ اور جزا و سزا کے عمل کو شفاف بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے گورننس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں ایک نمایاں قدم اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری نظام نافذ کر دیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت حالیہ سیکریٹریز کمیٹی اجلاس میں تمام انتظامی سیکریٹریز اور سینئر افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ سرکاری نظام میں جامع اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے سمیت بائیو میٹرک حاضری، جیو فینسنگ،اور انٹرنیٹ سے منسلک ایپلیکیشنز کے ذریعے دفتری نظم و نسق میں جدت لائیں۔ اس حوالے سے سیکریٹری سروسز عثمان احمد نے بتایا کہ یہ نظام ملازمین کی ذمہ داری میں اضافہ اور جزا و سزا کے عمل کو شفاف بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مذید کہا کہ بائیو میٹرک نظام اور ای فائلنگ کے امتزاج سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی بہتر ہو گی، بلکہ غیر حاضر یا غیر فعال عملے کی نشاندہی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بائیو میٹرک
پڑھیں:
حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں، ترجمان جی بی حکومت
تصویر بشکریہ جیو نیوزگلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز بارش اور سیلاب سے گلگت بلتستان میں بہت نقصان ہوا، شاہراہ بابوسر سے بہہ جانے والے دس سے 15 افراد لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے 5 اموات ہوئیں۔
فیض اللّٰہ فراق کا کہنا تھا کہ ناران کاغان اس وقت بالکل بند ہے، شاہراہ ریشم چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی ہوئی ہے۔