وزیرِ بحری امورجنید انوار—فائل فوٹو

وزیرِ بحری امورجنید انوار نے کہا ہے کہ بندرگاہوں کی استعداد بڑھانے کے لیے جدید منصوبہ بندی جاری ہے۔

وزیرِ بحری امورجنید انوار نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے شپنگ اور ٹرمینل آپریٹرز سے بھرپور تعاون کریں گے یہ بات انہوں نے شپنگ لائنز اور ٹرمینل آپریٹرز کے وفد کی ملاقات کے موقع پر کہی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان کی 90 فیصد تجارت بندرگاہوں کے ذریعے ہوتی ہے اور میرین سیکٹر 20 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار دیتا ہے۔

پاکستان کی سمندری معیشت سالانہ 100 ارب ڈالر کما سکتی ہے: وزیر بحری امور

وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا ہے کہ پاکستان کے بلیو اکانومی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پاکستان کی سمندری معیشت سالانہ 100 ارب ڈالر کما سکتی ہے۔

وزیرِ بحری امور نے بتایا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی سالانہ کارگو ہینڈلنگ صلاحیت 125 ملین ٹن ہے۔

جنید انوار نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان ہر سال 6 تا 8 ارب ڈالر فریٹ چارجز پرلگاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرین سیکٹر کی ترقی میں حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے۔

وزیرِ بحری امور نے بتایا ہے کہ مقامی شپنگ صلاحیت میں اضافہ زرمبادلہ کی بچت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کےلیے شپنگ اور ٹرمینل آپریٹرز سے بھرپور تعاون کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ بتایا ہے کہ انوار نے

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میرپور جلسہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اعلانات، نواز شریف کے وعدوں اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیش
  • نفرت اور برادری کی سیاست ختم کر کے ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ