وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنےکافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کراچی کےمختلف منصوبوں کےلیے فنڈز رکھنےکافیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق گرین لائن کراچی کےلیے 50کروڑ روپےکابجٹ مختص کرنےکی تجویز ہے جب کہ آپریشنل گرین لائن بی آرٹی کراچی کے لیے18کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔دستاویزات کے مطابق ضلع غربی کراچی میں انفرااسٹرکچرکی بحالی کےلیے 10کروڑ روپے، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کےلیے 12کروڑ روپے جب کہ لانڈھی اور کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں، پانی، نکاسی آب، پلےگراونڈز کےلیے 11کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ضلع وسطی میں پارک ایشین فٹ بال گراونڈکےلیے 10 کروڑروپے، ضلع کورنگی، ملیرمیں سڑکوں، گلیوں، نکاس آب کے منصوبوں کے لیے 5کروڑ روپے جب کہ ضلع شرقی میں وفاقی بجٹ کے تحت منصوبوں کےلیے 10کروڑ روپےکا بجٹ رکھنے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ ضلع جنوبی وغربی میں کے ایم سی منصوبوں کےلیے7کروڑ 50 لاکھ روپے اور وسطی کراچی کی مختلف یونین کونسلزکے منصوبوں کے لیےبھی7کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے تجویز ہے جب کہ آئی ٹی پارک کراچی کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
دنیا اور آخرت کی کامیابی کس کی خدمت میں پوشیدہ ہے؟ شیخ صالح بن حمیدنے بتا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی تجویز ہے منصوبوں کے کراچی کے
پڑھیں:
قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے؛ مسرت جمشید چیمہ
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول میں رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جانا چاہیے ،عوام کا استحصال روکنے کیلئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کا موجودہ نظام نتائج نہیں دے رہا ،دکاندار سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں لائے بغیر من مانے نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرتے ہیں۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ انتظامیہ تھوک کی منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرے اس کے بعد ریٹیل کی سطح پر سخت اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ قیمتوں کی چیکنگ کے نظام میں بھی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ،گراں فروشی پر سخت سزائوں اور بھاری جرمانوں کے نفاذ کے لئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کے لئے پیشرفت کی جانی چاہیے ۔