گلگت بلتستان، ترقیاتی بجٹ میں اے ڈی پی 22 ارب روپے رکھنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
مالی سال 25-2024ء میں پی ایس ڈی پی 13 ارب اور اے ڈی پی 22 ارب روپے تھے۔ مالی سال 26-2025ء میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 10 ارب روپے سے زائد اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 9 ارب روپے تک ہونے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان مالی سال 26- 2025ء ترقیاتی بجٹ میں پی ایس ڈی پی 15 ارب روپے اور اے ڈی پی 22 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ مالی سال 25-2024ء میں پی ایس ڈی پی 13 ارب اور اے ڈی پی 22 ارب روپے تھے۔ مالی سال 26-2025ء میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 10 ارب روپے سے زائد اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا تھرو فارورڈ 1 کھرب 9 ارب روپے تک ہونے کی توقع ہے۔ پی ایس ڈی پی بجٹ کا تھرو فارورڈ تجویز کردہ بجٹ سے سات گنا زیادہ ہونے سے سکیموں کو مکمل ہونے میں سات سال سے زیادہ کا عرصہ درکار ہو گا، تھرو فارورڈ بڑھ جانے سے غواڑی ہائیڈرل پاور پروجیکٹ، استور ویلی روڈ، شاہراہ نگر، ہینزل ہائیڈرل پاور پروجیکٹ، داریل تانگیر ایکسپریس وے جیسے پروجیکٹس ریوائز ہو جائیں گے جس سے ان کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ایس ڈی پی مالی سال
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔