سیمنٹ کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 2.45فیصد ،برآمدا ت میں 25.73 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں رواں مالی سال کے 11ماہ کے دوران 2.45فیصد جبکہ برآمدا ت میں 25.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(اے پی سی ایم اے) کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2024 تامئی 2025کے دوران سیمنٹ ساز صنعت کی مجموعی فروخت 42.
(جاری ہے)
دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 1.94فیصد کمی ہوئی ہے اور گزشتہ سال کی فروخت 35.102ملین ٹن کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران فروخت کا حجم 34.419ملین ٹن رہا ہے ۔مئی 2025کے دوران شمالی ریجن میں سیمنٹ کی فروخت 11.87فیصد اضافہ سے 2.195ملین ٹن کے مقابلے میں 3.261ملین ٹن رہی ۔اسی طرح جنوبی ریجن کی سیمنٹ کی فروخت 5.37فیصد اضافہ کے ساتھ مئی 2024کی 6لاکھ 9ہزار174ٹن کے مقابلے میں 6 لاکھ 41 ہزار894ٹن ہو گئی ہے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رواں مالی سال کے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کی فروخت کے دوران سیمنٹ کی
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا
بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ملک کی بڑی یونیورسٹی کی فیسیں مجموعی طور پر 28 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔ ایل ایل ایم کی فیس میں 7825 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ ایل ایل ایم کی فیس میں گزشتہ برس سے 59 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔