بلوچستان میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں: سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں ہم فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے، دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کررہا ہے، دشمن پاکستان کی ابھرتی معیشت کوتباہ کرنےکاخواب دیکھارہا تھا، بھارت کا شیطانی کھیل بےنقاب ہوگیا ہے،ریاست کے پاس فتنہ الہندوستان کےخلاف بہت مضبوط ثبوت ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ذریعےخضدار میں بچوں کو شہید کرایا گیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں کو بلوچوں سے نہ جوڑا جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بھارت کا شیطانی کھیل بےنقاب ہوگیا، فتنہ الہندوستان کو بھارتی 'را'کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، ’را‘ہینڈلرز فتنہ الہندوستان کو خفیہ معلومات فراہم کررہےہیں، بلوچستان میں ہونےوالی دہشت گردی پہلے دن سے ’را‘ فنڈڈ ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں،فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے، بھارتی میڈیا نے کراچی پورٹ کےحوالےسےجعلی خبر چلائی کہ تباہ ہوگیا، فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کررہا ہے، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ تو ڈائیلاگ ہوتے ہیں، مسنگ پرسنز کے معاملےکو ریاست کے خلاف پرا پیگنڈا کے طور پر استعمال کیاجاتاہے، اس پولرائز ماحول میں کسی ایشو پر سیاسی جماعتوں کا متفق ہونا ناممکن ہے۔
قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ نہ کریں: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں سرفراز بگٹی
پڑھیں:
اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منعقدہ حالیہ کھلے مباحثے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹھوس اور دلائل سے بھرپور مؤقف اپناتے ہوئے اس کا حقیقی چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات پر بھرپور جواب دیا اور اسے فورم کے غلط استعمال کی کوشش قرار دیا۔
سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ یہی بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر آیا تھا، مگر آج وہ انہی قراردادوں سے راہِ فرار اختیار کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کا حق خودارادیت ایک ناقابلِ تنسیخ حق ہے جسے بھارت مسلسل پامال کر رہا ہے۔
مباحثے میں پاکستانی سفیر نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، وزیراعظم کا ای سی او اجلاس سے خطاب
انہوں نے زور دیا کہ عالمی تنظیموں کی متعدد رپورٹس میں بھارت کے اندر اقلیتوں کے خلاف ظلم و ستم کی نشاندہی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، سفیر نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
ان کے مطابق بھارت کا اصل مقصد پاکستان کو دریائے سندھ کے پانی سے محروم کرنا ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔
مباحثے کے دوران پاکستانی سفیر نے کہا کہ 7 سے 10 مئی کے دوران بھارت نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کی، جس کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔
اس دوران بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے گئے اور اسے نمایاں عسکری نقصان اٹھانا پڑا۔
سفیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ غرور اور جھوٹی برتری کے خمار سے نکل کر زمینی حقائق کا سامنا کرے اور اپنے رویے پر نظرثانی کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ بھارت بھارتی جارحیت پاکستانی مندوب عثمان جدون