وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف دہشت گرد ہیں، فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہمراہ فتنہ الہندوستان کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دشمن کو جارحیت پر منہ کی کھانی پڑی، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت شکست کے بعد پراکیسز کا سہارا لے رہا ہے، دشمن نے ہمارے خلاف پراکسی وار شروع کر رکھی ہے، دشمن پاکستان کی ابھرتی معیشت کو تباہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے، فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش میں مصروف ہے، ریاست کے پاس فتنہ الہندوستان کے بہت سارے ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کر رہی ہے، ’’را‘‘ ہیڈلرز فتنہ الہندوستان کو خفیہ معلومات فراہم کر رہے ہیں، فتنہ الہندوستان نے خضدار میں بچوں کو شہید کیا، بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی پہلے دن سے ’’را‘‘ فنڈڈ ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے، فتنہ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف دہشت گرد ہیں، فتنہ الہندوستان جس کی ایماء پر دہشت گردی کر رہے ہیں اس کا اپنا حشر سب کے سامنے ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بناتے ہیں، مذاکرات سیاسی جماعتوں سے ہوتے ہیں دہشت گردوں سے نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی میڈیا نے کراچی پورٹ پر حملے کی جھوٹی خبریں چلائیں، بھارتی میڈیا کے مذموم پروپیگنڈے کا مقصد پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچانا تھا، لاپتہ افراد کے نام پر ریاست کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا، فتنہ الہندوستان کیخلاف خفیہ اطلاعات پر مبنی محدود آپریشن جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو تین، چار لوگوں کی نظرسے نہیں دیکھا جانا چاہیے، بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ڈائیلاگ ہمیشہ سے چل رہے ہیں، کچھ مخصوص لوگوں کے ذہنوں میں پچھلے 30 سال سے مسلسل منفی پروپیگنڈا ڈالا گیا، جن لوگوں نے بندوق اٹھائی ہوئی ہے ریاست ان سے نمٹ رہی ہے، ریاست اپنی عملداری پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہم نے میرٹ پر 99 فیصد شعبہ تعلیم میں بھرتیاں کی ہیں، جو سکول پچھلے 20 سال سے بند تھے ہم نے وہ کھولے ہیں، بلوچستان کے نوجوان ریاست کا بیانیہ ضرور اپنائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں ہماری پہلی ترجیح نوجوان ہیں، بجٹ میں ہم نوجوان نسل کو آسان قرضے دینے جا رہے ہیں، ہم اپنے نوجوانوں کو مہارتیں سکھا کر بیرون ملک بھیج رہے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے سرفراز بگٹی کہنا تھا کہ رہے ہیں نے کہا

پڑھیں:

خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی بھارتی پراکسی ’فتنہ الہندستان‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی. جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے.تاہم علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہید
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں ای فانلنگ نظام کو افتتاح کردیا
  • ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پیغام پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،عطاء تارڑ
  • ’دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کی کوئی خودمختاری نہیں‘ نیتن یاہو کی پاکستان اور افغانستان پر تنقید
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید