عدالت پیشی کیلئے آںے پر بھی ناکوں پر روکا جاتا ہے: کنول شوذب
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کنول شوذب —فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو کیس میں عدالت پیشی پر آنے پر بھی ناکوں پر روکا جاتا ہے۔
راولپنڈی میں کنول شوذب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن کورٹ کے سارے تقاضوں کو ختم کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے سینئر وکلا کو جیل کے باہر دھوپ میں کھڑا رکھا جاتا ہے، وہ ہمارے سینئر وکیل ہیں ان کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ.
پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا قصور یہ ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، 16 دن سے بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کے کمرے میں چوہے اور کیڑے مکوڑے پھر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کنول شوذب
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔